گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیگر یونیورسٹیز کی طرح یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے.

 

کوئٹہ 10 جولائی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیگر یونیورسٹیز کی طرح یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے. اگر ہم نے انفوٹیک اور بائیوٹیک کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں پل پل بدلتی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی پیدا نہیں کی تو ہم زندگی کی ہر دوڑ میں پیچھے رہ جانیں گے. انہوں نے کہا کہ ہمیں ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے رونما ہونے والے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے موجودہ نظام کو جدیسائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے کہا کہ یونیورسٹی صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ اس سے آنے والی نسلوں کے تحفظ کا ذریعہ بھی ہے. سردست جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں جدید مہارتوں کی بھی اشد ضرورت ہے. اس کیلئے بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اور ٹیکنیکل اداروں کا کردار بہت اہم ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹی آف لورالائی کو ملک بھر کی اچھی یونیورسٹیوں کے برابر لانے کیلئے ہمیں انقلابی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا.

Daily Askar

Comments are closed.