صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق قوانین کے نفاذ کو موثر بنائے۔

 

 

لاہور 10جولائی: صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق قوانین کے نفاذ کو موثر بنائے۔ عوام میں ہر گز یہ تاثر عام نہیں ہونا چاہیے کہ نگران حکومت میں کرپشن آسان ہے۔ ہسپتالوں میں پارکنگ کے مسائل کو پارکنگ کمپنیوں کی مدد سے حل کیا جائے۔خیال رہے کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت ون ونڈو سروسز صرف نام نہاد نا ہوں لوگوں کے مسائل موقع پر حل ہوں گے تو اداروں پر ان کا اعتماد بڑھے گا۔”آپکی بلدیہ ” کے تحت عوام کی محکمہ تک آسان رسائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔ لاہور اور فیصل آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پارکنگ کمپنیوں کی سہولت مہیا کی جائے۔ مقامی اداروں کو عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے نگران حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ساتھ اپنے تعارفی اجلاس کی صدارت کے دوران محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز محکمہ لوکل گورنمنٹ و پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل شامل تھے۔
سیکرٹری ارشاد احمد نے صوبائی وزیر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ساخت، وظائف اور آ ئند ہ اور جاری منصوبہ جات پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کی گئی تقسیم کے مطابق پنجاب بھر کی 229 مقامی حکومتوں میں سے 118 مقامی حکومتیں اپنے منظور شدہ لینڈ ڈویلپمنٹ پلانز کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو 9 ڈویثرنز تک وسعت دی جا چکی ہے۔ محکمے کے تحت نو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور دو پارکنگ کمپنیاں صوبے بھر میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ خدمات کی فراہمی میں بہتری اور وسائل میں اضافے کے لیے کو پارکنگ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کر رہا ہے۔اس سے قبل پنجاب کیٹل مارکیٹنگ کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا جس سے محکمے کے محصولات میں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ صوبائی وزیر کے استفسار پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ محکمہ کے تحت غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔سیکرٹری ارشاد احمد نے مزید بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت غیر منقولہ شہری جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس وصولیوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔اس کے علاؤہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے حصول میں انسانی مداخلت کو بھی ختم کیا جا رہا ہے بہت جلد یہ تمام سرٹیفیکیٹ آئن لائن دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے ساتھ مقامی حکومتوں کی ساخت میں تبدیلی سے محکمے کی کارکردگی متاثر ہوئی تاہم کاکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمے میں کمپلینٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر کام کاآغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی ”آپکی بلدیہ کے تحت ان لائن ڈیش بورڈ، موبائل ایپلی کیشن، ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر جاری کر دئیے جائیں گے۔
٭٭٭

Daily Askar

Comments are closed.