وزیراعلی پنجاب انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

 

 

وزیراعلی پنجاب انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ
پولیس کوتفتیش میں مدد کیلئے20 ہزار سے زائد آڈیو،ویڈیو شواہد فراہم کیے جاچکے ہیں، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل
سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے,سیف سٹی آکر خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں، ڈی جی پی آر ریسرچ ایسوسی ایٹ
لاہور10 جولائی:……وزیراعلی پنجاب انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر فلم اینڈ پبلیکیشن حامد جاوید اعوان کی سربراہی میں ریسرچ ایسوسی ایٹس ڈی جی پی آر وفد میں شامل تھے۔ وفد کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ فیچرز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفتیش میں مدد کیلئے20 ہزار سے زائد آڈیو،ویڈیو شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ کو 3 لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کر چکی ہیں۔ سیف سٹی آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب ٹی وی سے عوامی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ توصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے انٹیگریٹڈ 15 سسٹم کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آئی جبکہ انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے جان لیوا حادثات میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس موقع پرڈائریکٹر فلم اینڈ پبلیکیشن حامد جاوید اعوان نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نوجوانوں کو پریکٹیکل انٹرشپ کے ذریعے مارکیٹ کا بہترین تجربہ فراہم کررہا ہے۔ سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے اور انہیں فخر ہے کہ پاکستان میں اس قدر جدید انفراسٹرکچر موجود ہے۔ وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ طالبات نے مزید کہا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے اور وہ سیف سٹی آکر خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کررہی ہیں۔
٭٭٭

Daily Askar

Comments are closed.