پنجاب کی شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔کین کمشنر پنجاب

 

پنجاب کی شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔کین کمشنر پنجاب

لاہور،10جولائی:۔۔کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے چینی کے سٹہ بازوں کی جانب سے ذخیرہ شدہ چینی پر ایکشن لیتے ہوئے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو چھاپے مارنے اور چینی کا سٹاک قبضہ میں لینے کا حکم دیا ہے۔کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ چینی کی روز افزوں قیمتوں اور اس ضمن میں عوام میں پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اس سال اپریل میں چینی کی فی کلو قیمت تقریبا 98روپے مقرر کی تھی جو کہ چینی کی پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی تھی۔تاہم شوگر ملوں نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کرکے چینی کی قیمت کے تعین کا نوٹیفیکیشن چار مئی کو معطل کروا لیا۔حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان نے کیس کی بھرپور پیروی کی تاہم مئی کے مہینے سے لے کر ابھی تک سٹے آرڈر چل رہا ہے اور اس کی اگلی تاریخ ستمبر میں مقرر کی گئی ہے۔اس حکم امتناعی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شوگر ملوں نے چینی کی قیمت 98روپے فی کلو سے بڑھا کر تقریبا 130روپے کلو کر دی ہے۔قیمت کا نوٹیفیکیشن معطل ہونے سے پنجاب سپلائی چین منجمنٹ آرڈر بھی معطل ہو چکا ہے۔شوگر ملوں پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں

Daily Askar

Comments are closed.