صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی مختلف اضلاع میں مسافرگاڑیوں میں ممنوعہ سی این جی سلنڈرزاور زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کاروائیاں

 

 

صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی مختلف اضلاع میں مسافرگاڑیوں میں ممنوعہ سی این جی سلنڈرزاور زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کاروائیاں

پیر کے روزصوبے بھرمیں 79مسافرگاڑیوں پر56600روپے کے جرمانے عائد

کاروائی کے دوران 13مسافرگاڑیاں ضبط جبکہ 4 مسافرگاڑیوں سے ممنوعہ سی این جی سلنڈرزاتارے گئے۔

کراچی میں زائدکرایہ وصول کرنے والی32مسافرگاڑیوں پر16,000روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

کراچی10جولائی۔صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرسیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سلیم راجپوت کی نگرانی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے افسران نے 10جولائی بروز پیر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں بیرون شہر کے لئے چلنے والی نجی عوامی سواریوں میں ممنوعہ سی این جی /ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال اور مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرزکے خلاف کاروائی کی اور زائدکرایہ مسافروں کوواپس کرواتے ہوئے ٹرانسپورٹرزپربھاری جرمانہ بھی عائدکیا جبکہ سی این جی سلنڈرزاستعمال کرنے والی گاڑیوں کوضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پرسیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سلیم راجپوت کی نگرانی سندھ کے عوام کو حکومت کی جانب سے سفری سہولیات فراہم کرنے اور اس میں حائل مشکلات کے تدارک کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے افسران نے صوبے کے مختلف اضلاع کراچی،سکھر،لاڑکانہ،میرپورخاص،خیرپور ،ٹھٹہ اوربدین میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف شاہراؤں اور بس اڈوں پر چھوٹی بڑی نجی عوامی سواریوں میں ممنوعہ سی این جی /ایل پی جی سلنڈر کے استعمال اور مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 79گاڑی مالکان کو مجموعی طورپر56600روپے کاجرمانہ عائد کیا اور کاروائی کے دوران صوبے بھرمیں 13مسافرگاڑیاں ضبط جبکہ 4 مسافرگاڑیوں سے ممنوعہ سی این جی سلنڈرزاتارلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں زائدکرایہ وصول کرنے والی32مسافرگاڑیوں پر16,000روپے جرمانہ عائدکیا گیاجبکہ 4200روپے مسافروں کولوٹائے گئے اورایک مسافرگاڑی کاروٹ پرمٹ منسوخ کیا گیا۔ اسی طرح ممنوعہ سی این جی /ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی 22مسافرگاڑیوں کے خلاف سکھرمیں کاروائی کرتے ہوئے 4گاڑیوں کوضبط اور 2میں سے سلنڈرزنکالتے ہوئے 10500روپے کاجرمانہ عائدکیا گیا۔ میرپورخاص میں بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 04گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ خیرپورمیں 25مسافرگاڑیوں پر 4700روپے جرمانہ عایدکرتے ہوئے 5مسافرگاڑیوں کوضبط کرلیا گیا۔ سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ سندھ سلیم راجپوت نے بتایا کہ زائدکرایہ وصولی وممنوعہ سی این جی سلنڈرکے استعمال کے خلاف کاروائی روزانہ کی بنیادپرجاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹرحضرات سے التماس ہے کہ قانون پرسختی سے عمل کریں اور مقررہ مدت میں اپنی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اورفٹنس سرٹیفیکٹ حاصل کرلیں۔

Daily Askar

Comments are closed.