پنجاب بھرمیں 1084ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق1146 زخمی ہوئے

 

 

پنجاب بھرمیں 1084ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق1146 زخمی ہوئے
لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1084ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 586افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔562معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 481ڈرائیوز،31کم عمرڈرائیور، 420مسافراور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ306ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت310متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان81حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد76دثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1084متاثرین میں 913مرد اور227خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 144افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور450افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ309زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 921موٹرسائیکلز،83آٹو رکشے،121کاریں،22وین،18مسافربسیں،17ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.