ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق و تحصیلدارژوب حلیم نیازی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ضلع ژوب میں ایس بی کے زیر نگرانی ٹیچنگ بھرتیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا۔

 

ژوب 10جولائی:ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق و تحصیلدارژوب حلیم نیازی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ضلع ژوب میں ایس بی کے زیر نگرانی ٹیچنگ بھرتیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ٹیچنگ بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے سنٹر میں سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا اور ٹسٹ منتظمین کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے یقین دہانی دی۔. انہوں نے سیکورٹی انتظامات اورجاری ٹسٹ کا جائزہ لیا وہاں موجود پر سیکورٹی اہلکاروں کوہدایت کی کہ سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں اورکسی بھی غیرمتعلقہ اشخاص کو سنٹر میں انے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ انٹرویو کی شفافیت کے طریقہ کارکو برقرار رکھا جائیگا اور خلاف قانوں کسی بھی قسم کی کوتاہی نا قابل برداشت ہے۔ انھوں نے بہتر انتظامات پر ایس بی کے ٹیم کے کاوشوں کو بھی سراہا اس موقع پر چیف سپروائزرایس بی نیڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ژوب میں میل فیمیل کے خالی اسامیوں کیلئے امیدواروں سے ٹسٹ لیا جا رہاہے جس کیلئے چار شفٹ ترتیب دئیے گئیہیں. ایس بی کے کا عملہ انتہائی محنت اور دلجوائی سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور ٹسٹ کل بھیہو گا۔

Daily Askar

Comments are closed.