ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالحمید کورائی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
گنداواہ/جھل مگسی:ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالحمید کورائی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گنداواہ کی تاجر برادری پرچون، گوشت،سبزی و فروٹ فروشاں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں مصنوعی وخود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ ضلع کی تاجر برادری سستے اور مناسب داموں اشیاء فروخت کریں ضلع بھر کے تمام تاجر حضرات سرکار کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش و دیگر سامان فروخت کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مسلسل عوام کی جانب سے راستے منقطع ہونے کے دوران تاجر برادری کے خلاف گرانفروشی کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جوکہ ناقابلِ برداشت عمل ہے مزید انھوں نے ضلع جھل مگسی کی تاجر برادری کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ برس تاریخ کے بدترین سیلاب و مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث ضلع کے انفراسٹرکچر کو تہس و نہس کردیا ہے رواں برس مون سون کے دوران معمولی بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کے باعث راستے منقطع ہوسکتے ہیں اسی لئے بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں ضلع کے تاجر حضرات اشیاء خوردونوش، آٹا، چاول، چینی دالیں، اشیاء خوردونوش و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء وافر مقدار میں اسٹاک کردیں تاکہ آنے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مشکل حالات میں ضلع کی عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
Comments are closed.