ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات دہلیز پر میسر کی جارہی ہیں،بی ایچ یو شہید جہانگیر آباد میں ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

 

 

کوہلو…ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات دہلیز پر میسر کی جارہی ہیں،بی ایچ یو شہید جہانگیر آباد میں ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔مقامی لوگ گھر بیٹھے ملک کے ماہر ڈاکٹرز سے چیک اپ اور طبی مشورے لے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو شہید جہانگیر آباد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یومیں اسٹاف کی حاضریاں چیک کی اور مختلف شعبوں بالخصوص ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا قیام یہاں کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے لوگ اس جدید سہولت سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ کوہلو کے تمام بنیادی مراکز صحت میں صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اسٹاف کی سو فیصد حاضری ممکن بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو شہید جہانگیر آباد میں اسٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور طبی سہولیات کیفراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف کی کارکردگی اور کمیونٹی کے اونر شپ کو خوب سراہا۔

Daily Askar

Comments are closed.