آج بروز سوموار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے نوتال ٹو گنداواہ شاہراہِ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران و عملے کو ہدایات جاری کیں کہ شاہراہِ کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کی آمدورفت، سفری سہولیات و دیگر مال بردار گاڑیوں کی روانی بحال کی جائیں

 

جھل مگسی10جولائی:آج بروز سوموار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے نوتال ٹو گنداواہ شاہراہِ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران و عملے کو ہدایات جاری کیں کہ شاہراہِ کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کی آمدورفت، سفری سہولیات و دیگر مال بردار گاڑیوں کی روانی بحال کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ برس تاریخ کے بد ترین سیلاب و مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث ضلع کے انفراسٹرکچر کو تہس و نہس کردیا ہے بالخصوص مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے محدود وسائل میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مزید انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز قبل شدید بارشوں کے باعث نوتال ٹو گنداواہ شاہراہِ کا راستہ منقطع ہوگیا تھا جس کے تناظر میں راستے کی بحالی کے لئے کارروائی معطل تھیں آج پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے لئے شاہراہِ کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری کے ذریعے کام جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ نوتال ٹو گنداواہ شاہراہِ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ عوام کو خوراک ویگر ضروریات زندگی کی سفری سہولیات میسر ہوں

Daily Askar

Comments are closed.