تربت لاپتہ نوشاد کی بازیابی کیلئے اہل خانہ کی پریس کانفرنس اور ریلی۔ 31جولائی 2023ءکو تربت کے علاقے آپسرڈاکی بازارمیں اپنے گھرجاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے نوجوان نوشاد بلوچ ولد میاہ کے اہلخانہ نے تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزاردوست کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ نوشادبلوچ ایک طالب علم اورکسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں، لہٰذااسے فوری طور پر بازیاب اور رہا کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں ان کی رشتہ دار خواتین اور دیگر نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوشاد ایک شریف النفس لڑکا ہے جو کبھی کسی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوا، اگر وہ واقعی مجرم ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی اور اسے عدالت میں پیش کرکے ان کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے جاتے، عدلیہ جرم کے مطابق اسے سزا دیتی مگر ایسا کرنے کے بجائے خاندان کو اذیت دی جارہی ہے جو قانون کے مطابق عمل نہیں ہے۔ بعدازاں تربت پریس کلب روڈ سے کمشنر آفس تک ریلی نکالی گئی اور کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کمشنر آفس میں کمشنر مکران ڈویژن سید فیصل احمد آغا سے ملاقات کی اور ان سے نوشاد کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی۔ کمشنر نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ نوشاد بلوچ کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ کمشنر مکران کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم بھی موجودتھے۔
Comments are closed.