کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان میں چینی کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں چینی فی کلو 150سے 200روپے تک فروخت ہورہاہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی خاطرہ خواہ اقدامات نظرنہیں آرہے جبکہ تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فعال ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی 160 روپے، لورالائی میں چینی 155 روپے، سبی میں 170 روپے، حب میں 150 سے 160 روپے، گنداخہ میں 152 روپے، بیلا میں 150 روپے، سنجاوی میں 150 سے 160 روپے، پنجگور میں 170 سے 176 روپے، سوراب میں 150 سے 160 روپے، اوستہ محمد میں 150 روپے، صحبت پور میں 150 سے 170 روپے، چاغی میں 200 روپے، ڈیرہ اللہ یار میں 154 روپے، تربت کیچ میں 165 سے 170 روپے، اورماڑہ میں 170 روپے، گوادر میں 160 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے ،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ،کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال بنایاجائے تاکہ لوگوں کوسستے داموں اشیائے خوردونوش مل سکے ۔
Comments are closed.