اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں ، چیئرمین FBR ، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض چدھڑ
کراچی۔ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کسٹم انٹیلی جنس کراچی کا رہائشی بلڈنگ پر چھاپہ، 140 ملین مالیت کا مختلف سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کو خفیہ ذرائع سے اسمگلنگ کے سامان کی اطلاع ملی تھی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سپریٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن آف کسٹم انٹیلی جنس کراچی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے کراچی کے ایک مشہور علاقے کی رہائشی بلڈنگ پر چھاپہ مار کر سگریٹ، سگار، لیڈیز بیگ، جینٹس بیلٹس، والیٹس، فلاور، پان مصالحہ، کریم، شیمپو، حاجمولا، ٹوتھ پیسٹ، وکس، کی چین، انڈین اوریجن آئٹم برآمد کرکے اسمگلز کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ بعدازاں 7 مزدا ٹرکس پر سامان منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر توانہ اور ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ نے اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
Comments are closed.