کوٸٹہ میں MDCAT کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ساٸنسز کے زیر انتظام بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز BUITEMS کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
انٹری ٹیسٹ میں بلوچستان بھر سے 9234 امیدواروں نے میں حصہ لیا جن میں5249 طلبا۶ اور 3983 طالبات ہیں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی
نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزٸی نے انٹری ٹیسٹ کے امتحان کا معاٸنہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
انٹری ٹیسٹ کی آنسر کیز Answer Keys کو آج رات مقررہ وقت پر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ویب سائیٹس پرجاری کیا جائے گا۔ جبکہ رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کردیا جاے گا۔
انٹری ٹیسٹ میں 200 ایم سی کیوز تھے اور ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ تھا
ٹیسٹ کا انعقاد خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ۔ جس کا آغاز صبح 10:30 بجے شروع ہوا اور دوپہر 2 بجے مکمل ہوا ۔
بلوچستان کے لیے چیف کوآرڈینیٹر برائے MDCAT 2023 پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی اور بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ساٸنسز کے پروفیسرز ، محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے افسران نے کی جبکہ امتحانی عملے کی خدمات بیوٹمز کے اساتذہ نے سر انجام دیے ۔
Comments are closed.