چمن10اکتوبر:- ضلعی انتظامیہ چمن کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کی سفارشات اور احکامات کی روشنی میں یہاں پر مقیم غیر قانونی طور پر تمام مہاجرین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں یہاں پر مقیم غیر قانونی باشندے باعزت طریقے سے ڈسٹرکٹ چمن سے اپنے ملک کو چلے جائیں اس سلسلے میں تمام لوگوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے اس ضمن میں اگر کسی شخص کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا سرکاری اہلکار کسی کو بے جا تنگ کریں تو وہ افراد مہربانی کر کے ڈی سی آفس چمن میں قائم کنٹرول روم کے اس نمبر پر رابطہ کریں۔0826920040ڈی سی چمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چمن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اپیکس کمیٹی کے تناظر میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ موجودہ اقدامات صوبائی حکومت کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور بلوچستان میں ہونے والی اپیکس کمیٹی کے اعلیٰ سطحی فیصلہ ساز انتظامی احکامات کے بعد اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی آسانی کیلئے نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے سرحدی علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں پاسپورٹ کے آسان اجراء سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی باشندے اس فیصلے سے دل برداشتہ اور پریشان نہ ہو کیونکہ اس میں یہاں پر مقیم غیر قانونی باشندوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی اور وہ آئے روز قانونی کارروائی کی پیچیدگیوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔
Comments are closed.