کوئٹہ 10 اکتوبر: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے. انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ چیز کیا ہے جس کے لیے پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے. یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی. نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اسی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی.
Comments are closed.