لسبیلہ یونیورسٹی میں مستحق طلبہ و طالبات میں زکوٰۃ اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے تقریب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین کا طلبہ کی حوصلہ افزائی پر زور
اوتھل، 10 اکتوبر:
لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس) میں پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) کراچی کی جانب سے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور فیکلٹی آف ایگریکلچر کے مستحق طلبہ و طالبات میں زکوٰۃ اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے۔
تقریب کا اہتمام یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ آفس کے زیرِ انتظام کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین، فنانس منیجر طاہر حسین، منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز اقصا طاہر، ڈائریکٹر فنانشل ایڈ ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی فیاض حسین اور فیکلٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین نے محنتی اور قابل طلبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ ان طلبہ کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے جو لگن اور محنت سے بہتر گریڈز اور CGPA حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں کامیابی کے لیے مستقل مزاجی اور عزم بنیادی شرط ہے۔
منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز اقصا طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکوٰۃ اسکالرشپس مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلبہ کو دی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو مالی مشکلات سے نجات دلا کر انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
اس موقع پر پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی اور طلبہ کے لیے مستقبل میں مزید اسکالرشپ پروگرامز کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
Comments are closed.