میرپورماتھیلو ( رپورٹ تنویر احمد سومرو ) شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر ضلع کاؤنسل ہال میرپورماتھیلو میں پر وقار تقریب کے اہتمام پر کیک کاٹ کر علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع کاونسل ہال میرپور ماتھیلو میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر بابر علی لونڈ کی جانب سے کیک کاٹا گیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے . اس موقع پر میربابر علی لونڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اج کا دن ہمارے لیے ہمارے مملکت پاکستان کے لیے بہت اہم ہے. وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنے اسلاف اپنے قائدین اور ملک کے بانی کے لیے عقیدت کا اظہار کرتی ہیں. مفکر پاکستان علامہ اقبال وہ شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کا تخیل اور پھر دو قومی نظریہ پیش کیا اور انہوں نے اپنی شاعری کے زریعے بر صغیر کے مسلمانوں میں جذبہ آزادی کی ایک نئی روح پھونکی. انہوں نے یومِ اقبال پر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو اقبال کے افکار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا
Comments are closed.