وزیراعلیٰ محسن نقوی کا لودھراں کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس ،غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کا کارروائی کا حکم

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لودھراں کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او لودھراں سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اورہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ دارڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Web Desk

Comments are closed.