راولپنڈی ( )صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ غزہ میں 22لاکھ افراد محصورہیں جنھیں غذا،سائبان،لباس،میڈیکل سہولیات میسرنہیں ہیں ہر روز136فلسطینی بچے غزہ میں شہید ہورہے ہیں، کھلے آسمان کے نیچے موجود ان بچوں اور ماؤں، بہنوں،بیٹیوں پر آسمان سے بموں او ربارود کی بارش ہوتی ہے، 4500 معصوم بچوں اور 3ہزارماؤں سمیت11ہزارافراد شہید ہوچکے ہیں، 27ہزار زخمی بچے،خواتین اور بوڑھے جن کے پاس علاج کی کوئی سہولت نہیں ہے،الخدمت،پاکستانی عوام کے مالی تعاون کی وجہ سے ان تک امدادی سامان اور میڈیکل کی سہولیات پہنچانے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اقبال ڈے پر ا لخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے زیراہتما م ایوب پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں اورفن بچوں کے لئے منعقدہ شاہین سپورٹس لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اختتامی تقریب میں صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اقبال خان،ریجنل صدرالخدمت رضوان احمد،سنٹرل میڈیاریلیشنز آفیسرانعام الحق اعوان،نمیرحسن مدنی، 13اضلاع سے الخدمت ذمہ داران اور 300اورفن بچوں نے شرکت کی۔اقبال کے شاہینوں باہمت اورفن بچوں نے اس موقع پر کرکٹ،فٹ بال،رسہ کشی،ریس،تقاریر سمیت دیگرمقابلہ جات میں حصہ لیا پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ یہ ایونٹ ہم غزہ میں محصور فلسطینی بچوں کے نام کرتے ہیں، اسرائیلی پروڈکٹس خریدنے کا مطلب فلسطینی بچے کے لیے گولی کی قیمت اداکرناہے،بچے بھی پاکٹ منی فلسطین فنڈمیں دے کراپنے ان چھوٹے بھائیوں کے لیے امداد کا ذریعہ بنیں چاہیے ان کی امداد ایک روٹی کے برابرہو۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ میں الخدمت پہلے دن سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ایک ارب سے زائد رقم متاثرین غزہ کے لیے مختص کرچکے،ایک جہاز کا امدادی سامان مصرپہنچ چکا ہے ایسے ہی 5طیاروں کا مزیدامدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے جن میں غذائی اجناس،میڈیسن ودیگرامدادی سامان شامل ہے،انھوں نے کہاکہ الخدمت کے نائب صدرمحمدعبدالشکور مصرمیں حکومتی حکام اور فلاحی انٹرنیشنل اداروں سے مسلسل میٹنگزجاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ امدادی سامان فی الفور غزہ کے متاثرین تک پہنچایاجاسکے۔انھوں نے کہاکہ الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈ 2245ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل فوری طور پرغزہ پہنچ کرزخمیوں اور مریضوں کاعلاج شروع کرنا چاہتے ہیں جونہی راستہ ملے گا الخدمت میڈیکل ٹیم کوغزہ کے لیے روانہ کردے گی ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ جب تک غزہ میں ڈاکٹرزکی انٹری ممکن نہ ہوغزہ کے نزدیک مصرمیں فیلڈہاسپٹل قائم کرکے زخمیوں اور مریضوں کا علاج شروع کردیا جائے اس حوالے سے بھی ہماری ورکنگ جاری ہ
Comments are closed.