ممنوعہ چائنہ سالٹ ،غیر معیاری تیل ،مس لیبل ریلز ،اور ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد، بہتری کے لئے نوٹسز جاری۔ فوڈ سیفٹی حکام
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی خوردنوش اشیاء کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پشاور مردان اور بنوں میں کاروائیاں کیں اور ممنوعہ چائنہ سالٹ کی بڑی کھیپ برآمد کرکے ضبط کی
چپس فیکٹریوں کو غیر معیاری تیل کے استعمال ،مس لیبل ریلز ،اور ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد کرکے بہتری کے لئے نوٹسز بھی جاری کر دیئے
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نو تعینات ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی شفیع اللہ خان نے چارج سنبھالتے ہی ملاوٹ مافیا اور مضر صحت خوراک فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کمر کس لی اور فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی نہ صرف انکی ذمّہ داری ہے بلکہ عبادت بھی ہے ڈائریکٹر جنرل نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو مزید ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی عناصر زہر آلود خوردنوش آشیاء کے کاروباروں میں ملوث ہو انکے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں ۔
ترجمان نے گزشتہ روز کاروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم بنوں نے خفیہ اطلاع ملنے پربوسہ منڈی منڈاں روڈ پر گودام پر اچانک چھاپا مارا اورکاروائی کی ۔ معائنے کے دوران گودام سے ایک سو پچاس کلو گرام سے زائد ممنوعہ چائنہ سالٹ برامد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا ۔ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
دوسری جانب مردان سکندری میں کاروائی کی دوران چپس فیکٹری سے غیر معیاری تیل ، اور مس لیبل ریلز برامد کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، مزید تفصیلات کیمطابق بٹہ تل بازار پشاور میں بھی ایشیاء خوردونوش کے معائنے کیے گئے۔ اور بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔
Comments are closed.