خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیموں کی پشاور میں کارروائیاں

قصائی کی دکان سے بوسیدہ اور مضر صحت گوشت برآمد ، قصائی گرفتار ، ہزار خوانی سے مضر صحت ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی گئی، جرمانے عائد ، قانونی کارروائی شروع

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عوام کو معیاری اور پاک و صاف خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں جمعہ کے روز پشاور میں اتھارٹی کی ٹیم نے جمیل چوک میں ایک قصائی کی دکان پر چھاپا مارا اس دوران دکان سے ایک ہزار کلو گرام سے زائد غیر معیاری اور بوسیدہ گوشت ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ، جبکہ قصائی کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ، اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بوسیدہ گوشت سے قیمہ تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا، جسے فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ، اسی طرح ایک اور کارروائی میں

اتھارٹی کی ٹیم نے ہزار خوانی میں گھر کے اندر سے مضر صحت ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اس دوران ساڑھے پانچ سو کلو گرام سے زائد مضر صحت ٹافیاں سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے فیکٹری مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا،

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف حالیہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے

ملاوٹ مافیا اور صحت دشمن عناصر کے خلاف

گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں ،

Web Desk

Comments are closed.