ایگزیکٹوانجینئرنصیرآباد عبدالرحمان کاکڑ نے ضلع نصیرآباد میں روڈز کے جاری ترقیاتی اسکیمات کا اچانک دورہ

 

نصیرآ باد10نومبر:-ایگزیکٹوانجینئرنصیرآباد عبدالرحمان کاکڑ نے ضلع نصیرآباد میں روڈز کے جاری ترقیاتی اسکیمات کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ارتھ ورک ،گریول ،اور بلیک ٹاپ کے کام کا بھی جائزہ لیا ٹھیکیداران کا سختی سے ہدایات دیں کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے معیار کے مطابق کام کا جاری رکھا جائے معیاری کام عوام کے بہترمفاد میں ہے اس لئے کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے تمام سٹرکوں کے بلیک ٹاپ کے کام کے بعد شولڈزپر بھی خصوصی توجہ دی جائے بصورت دیگر کام پی سی ون کے مطابق کسی صورت تصور نہیں کیا جائے گااس موقع پر سب ڈویژن آفیسر نصیرآباد نادر علی پنہور بھی ان کے ہمراہ تھے تمام ترقیاتی عمل کے متعلق ایگزیکٹوانجینئر کو آگاہی فراہم کی گئی گورنمنٹ کنٹریکٹر محسن علی رخشانی ،اعجاز احمد سمیت دیگر افرادبھی موجودتھے ایگزیکٹوانجینئرنصیرآباد عبدالرحمان کاکڑنے گوٹھ لیاقت خان عمرانی ،جونگل خان عمرانی، مزار جکھرانی،سردار خان رند،گل جان بنگلزئی تا عطرخان پتافی ،آزاد لاڑو،پیرمحمد مینگل،بھٹہ بگٹی،سائیں داد قلندرانی،صالح محمد پندرانی، ورند فقیر،اور گوٹھ مزارخان گولہ سمیت دیگر کئی اسکیمات کے کام کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر انہوں نے پٹ فیڈرکینال کی دو زیر تعمیر پلوں کے کاموں کا بھی معائنہ کیا ایگزیکٹوانجینئرنصیرآباد عبدالرحمان کاکڑ نے ایس ڈی او کو احکامات دیئے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کو معیار کے مطابق مکمل کروانے کیلئے سب انجینئرز کی نگرانی میں کام جاری رکھا جائے یہ تمام منصوبے عوام کے بہتر مفادات میں زیر تعمیر ہیں کام کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تمام روڈز کے شولڈرز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور ٹھیکیداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محکمے کے معیار ی منصوبوں کو صحیح معنوں میں پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدید مشینری سے کام لیں تاکہ محکمے کی کارگردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات قمبردشتی اسی ماہ نصیرآباد کے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ۔

Web Desk

Comments are closed.