
ملتان: میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، درختوں کی شاخوں کی کٹائی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے11اور12نومبر 2023ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بندش سے 11نومبر کو ملتان سرکل کے 11KVوہاڑی روڈ،دنیا پور روڈ،پیپلز کالونی،اولڈ لاڑ،نیو لاڑ اور بہاولپور روڈ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،12نومبر کو ملتان سرکل کے 11KVسانگی،واپڈا کالونی،طار ق آباد،معصوم شاہ، امیر آباد، کلمہ چوک، اللہ شافی چوک، پیر خورشید کالونی، سبزہ زار اور گرے والا فیڈرزسے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،11اور12نومبر کومظفر گڑھ سرکل کے 11KVشاہ حبیب فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،11نومبر کو خانیوال سرکل کے11KVچک42/20-Rفیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔
Comments are closed.