بولان میڈیکل کالج کی اکیڈمک کونسل کا اہم اور ہنگامی اجلاس زیر صدارت پرنسپل بی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ کے آج مورخہ 8 نومبر 2023 کو کانفرنس ہال بی ایم سی میں منعقد ہوا اجلاس میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ و وارڈ کے قیام اور فعالیت پر سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے معزز فیکلٹیز ممبران نے عزم کا اعادہ کیاکونسل نے انتہائی نگہداشت کے یونٹ/ وارڈ کے قیام وفعالیت کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جو ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف کانگو بلکہ دیگر مہلک وائرس و وبا سے متاثرہ امراض کے علاج کے لیے بہترین سہولیات سے لیس ICU کے قیام اور فعالیت کے حوالے سے اپنی رپورٹ سفارشات کی شکل میں مرتب کر کے حکومت کو بھجوائے گی۔دریں اثنا کونسل نے ڈاکٹر سید ظہیر شاہ کی بطور فوکل پرسن برائے علاج معالجہ متاثرہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے نامزدگی کی تجویز محکمہ صحت کو بھجوانے کی سفارش بھی کی۔ پرنسپل بی ایم سی نے فیکلٹی ممبران کا اس اہم مسئلہ پر بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.