خضدار:10نومبر: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) اور الشفاء ٹرسٹ کے تعاون سے جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح ایم ایس جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی ، سابق ایم ایس ڈاکٹر سعید احمد بلوچ ، محمد اکرام کاسی ریجنل کوارڈینیٹر او جی ڈی سی ایل ، الشفاء ٹرسٹ کے منتظم عبدالجبار اور ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی نے کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ودیگر نے فری آئی میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور منتظمین کے کام کو سراہا۔ فری آئی میڈیکل کیمپ میں پیرامیڈیکل اسٹاف ، نیشنل پروگرام کے خواتین عملہ بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تین روز آئی کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ ، ادویات کی فراہمی ، عینک کی فراہمی اور لینز بھی مہیا کیا جارہاہے۔
Comments are closed.