کوئٹہ10 نومبر: ویلفیئر ہسپتال سوئی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس پی پی ایل ہیڈ آفس کراچی میں وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان جناب عبداللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر ہیلتھ عبدالرسول زہری، سی ای او سوئی ویلفیئر ہسپتال ڈاکٹر زبیر شیخ ، اے ڈی سی ریونیو ڈیرہ بگٹی جلیل ، جنرل منیجر پی پی ایل محمد سلیم اللہ ، جی ایم پی پی ایل توصیف ، کامران شیر اور منیجر مسز عائشہ بھی موجود تھیں۔ہسپتال کے سی ای او محمد زبیر نے 18 ماہ سے زیر التوا بورڈ کی میٹنگ منعقد کرنے پر وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا کیا۔سی ای او نے ہسپتال کی ترقی اور کام کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔تفصیلی بات چیت کے بعد ہسپتال کی مزیدطبی سہولیات کی فراہمی اور توسیع کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔سیکرٹری صحت نے گائنی ، پیڈز ، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ، بلڈ بنک کے تعمیراتی کام کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ہسپتال کو ہیلتھ کارڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو ان کے آبائی شہر میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔پی پی ایل حکام نے (ایچ آر)HR کی مدت اور سروس ڈیلیوری کی توسیع میں مزید تعاون پر اتفاق کیا۔بورڈ نے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کی سفارش کرنے پر بھی اتفاق کیا اور ہسپتال کو مزید 50 بستروں تک توسیع دینے اور آئی سی یو اور فزیوتھراپی کے کے ڈپارٹمنٹ کے قیام کو بھی شامل کیا۔چیئرمین بی او جی نے ضلع ڈیرہ بگٹی اور سندھ اور پنجاب کے آس پاس کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام کی فراہمی میں ہسپتال کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.