گوادر۔ 10 نومبر: ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے داؤد خان خلجی کی ہدایت پر سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ (ائیرپورٹ روڑ) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کی تعمیراتی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ گزشتہ دنوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی قبضہ اور ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے بعد آج جی ڈی اے نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جو تیزی کے ساتھ مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ غیرقانونی قبضہ اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڑ منصوبہ پر تعمیراتی کام کئی سالوں سے التوا کا شکار رہا۔ حکومت نے روڑ منصوبے کے زد میں آنے والے دکان یا پراپرٹی کا حصہ متاثر ہونے کی صورت میں حقیقی مالکان کیلئے پہلے سے ہی معقول معاوضہ کا انتظام کرچکی ہے۔ جوکہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اور پورے ریجن میں سب سے مہنگے ریٹس آفر کیے گئے ہیں۔ گوادر کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوامی حلقوں نے نہ صرف گوادر شہر کی اہم کاروباری شاہراہ پر کام کے آغاز پر اظہار اطمینان کیا ہے بلکہ طویل عرصے سے زیر التوا منصوبہ پر فوری عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے اور اس بڑے منصوبے کی تعمیر اور ترقی میں اپنا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کی ہے۔
روڑ کا یہ حصہ تنگ گلی، ٹھوٹ پھوٹ، دھول مٹی گرد غبار کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔ روڑ کی عدم تعمیر کی وجہ سےنہ صرف یہاں کے کاروباری حضرات اور رہائشی آبادیوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے بلکہ ملا فاضل چوک، گلگ، شاہی بازار سمت دیگر کاروباری مراکز تک آمد رفت کیلئے دکانداروں، گاہکوں ، ٹرانسپوروں، راہگیروں ، مسافروں اور ڈرائیورز حضرات کو آئے روز پریشانی کا سامنا ہوتا تھا۔ جبکہ روڈ کی عدم تعمیر سے ملافاضل چوک کا سیوریج اور ڈرین لائن کا بھی مسئلہ بنا ہوا ہے جو گوادر شہر کا ایک ماحولیاتی مسئلہ ہے اور اس روڑ کی تعمیر کے ساتھ ہی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا۔ روڑ کی عدم تعمیر اور سیوریج و ڈرین کے دیرینہ مسئلہ کے باعث شہر کی پرانی آبادی میں کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ مدھم پڑ رہی تھیں یا پھر آبادی سے دور منتقل ہورہی ہیں ۔
Comments are closed.