”محسن سپیڈ راولپنڈی پہنچ گئی”،وزیراعلی محسن نقوی کا 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ، 38کلومیٹر طویل روٹ کا فضائی معائنہ، ارتھ ورک اورمنصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

”محسن سپیڈ راولپنڈی پہنچ گئی”،وزیراعلی محسن نقوی کا 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ، 38کلومیٹر طویل روٹ کا فضائی معائنہ، ارتھ ورک اورمنصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے،راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے، رنگ روڈ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔محسن نقوی

رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے،مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد،بریفنگ

راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی، کام پوری تیزی کے ساتھ جاری،سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر شروع،بریفنگ

”محسن سپیڈ راولپنڈی پہنچ گئی”وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ کیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ اور ارتھ ورک کا معائنہ کیاجبکہ پراجیکٹ پرہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے 38کلومیٹر طویل پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے۔ رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پر نیسپاک نے رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ضروری ڈرائینگ بھی فراہم کر دی ہیں۔ رنگ روڈ کے لئے مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے اور منصوبے پر کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر شروع ہو چکا ہے۔ایف ڈبلیو اوکے کرنل ایاز نے وزیر اعلی محسن کو بریفنگ دی۔راولپنڈی کے کمشنر،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.