لاہور10نومبر: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا بعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانوں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز(11نومبر)کو دکانیں اور مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا۔بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اور اپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کو دینا ہو گا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔
Comments are closed.