آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں شروع ہوگا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ ،تین ون ڈے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز کریگ براتھویٹ کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری تک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک دی گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.