شکارپور روزنام تشکر
رپورٹ عدیل احمد دل
سندھ فوڈ اتھارٹی شکارپور کی کاروائی
مضر صحت کیمیکل ملاوٹ دودھ کا ٹینکر پکڑ لیا۔ ایک ہزار لیٹر دودھ ضائع کردیا گیا ۔
مضر صحت کیمیکل ملا دودھ تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین
۔تفصیلات کے مطابق
سندھ فوڈ اتھارٹی شکارپور کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکل ملا دودھ کا ٹینکر پکڑ لیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شکار پور سعید میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مضر صحت کیمیکل ملا دودھ کا ٹینکر سمال انڈسٹری سائٹ ایریا شکار پور سے پکڑا ۔ ٹینکر میں موجود ایک ہزار لیٹر مضر صحت کیمیکل ملا دودھ ضائع کردیا گیا۔ اس دودھ میں ڈیٹرجنٹ بھی پایا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی مضر صحت کیمیکل ملا دودھ تیار کرنے اور اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
Comments are closed.