وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات میں 367 لیپ ٹاپ تقسیم کیے

1
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات میں 367 لیپ ٹاپ تقسیم کیے
ہر فرد اپنا فرض ادا کرے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ڈاکٹرز اونر شپ لیں گے تو ہی ہسپتال ٹھیک رہیں گے
اپ گریڈیشن کے بعد اونر شپ نہ لی گئی تو ہسپتالوں پر خرچ ہونیوالے اربوں روپے ضائع ہو جائینگے، ہسپتالوں کاگھر کی طرح خیال رکھنے کی ذمہ داری ڈاکٹرز کی ہے
 ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومتی کی ذمہ داری ہے لیکن اونر شپ ڈاکٹرز کو لینی ہے،  ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہمارا فرض تھا جو پورا کررہے ہیں
 ڈاکٹرز اور پروفیسرز اب اونر شپ رکھنے کا فرض ادا کریں، طلبا وطالبات کو سفارش اور پرچی نہیں میرٹ پر لیپ ٹاپ ملے ہیں،مبارکباد دیتا ہوں
 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سب سے بہترین ادارہ ہے اور یہاں پروفیسرز،طلبا وطالبات بھی سب سے بہترین ہیں،تقریب سے خطاب
لاہور11جنوری: ……وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پوزیشن ہولڈرپوسٹ گریجوایٹ اورگریجوایٹ،نرسنگ طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔مجموعی طور پر 367 طلبا وطالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پی ایچ ڈی کی طالبہ ڈاکٹر صفیہ بانو کو لیپ ٹاپ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایم بی بی ایس کے طلبا وطالبات سدرہ جاوید، عائشہ عرفان، علی عرفان کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیر اعلیٰ نے ایم فل کے ڈاکٹر حفضہ اور ڈاکٹر عاقب کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیر اعلیٰ نے ڈی پی ڈی کی طالبات لائبہ مسعود، عیشہ عمران اور فاطمہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بی ایس آنرز کے طلبا وطالبات ابتسام، سونیا بی بی، لائبہ قیوم، لائبہ بھٹی اور ہمنہ ظہور کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیر اعلیٰ نے نرسنگ کے طلبا وطالبات فیصل اور عائشہ عرفان کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد اپنا فرض ادا کرے گا تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔اپ گریڈیشن کے بعد اونر شپ نہ لی گئی تو ہوسکتا ہے چند روز میں ہی ہسپتالوں کی حالت بگڑ کر پہلے جیسی ہوجائے۔ اپ گریڈیشن کے بعد وائس چانسلر، پرنسپل اورڈاکٹرز اونر شپ لیں گے تو ہی ہسپتال ٹھیک رہیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ حکومت اربوں روپے اپ گریڈیشن پر لگا رہی ہے اب ڈاکٹر اور طلبہ پر ہسپتالوں کاگھر کی طرح خیال رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ مریضوں کا بہتر علاج کرنا اور ہسپتال کی اونر شپ لینے میں ہی ڈاکٹرز کی کامیابی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعلی، وزراء یا سیکرٹری ہسپتالوں کا اتنا خیال نہیں رکھ سکتے جتنا ڈاکٹرز اور پروفیسرز رکھ سکتے ہیں۔ ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومتی کی ذمہ داری ہے لیکن اونر شپ ڈاکٹرز کو لینی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مئی 2023 میں ہم نے بحریہ ہسپتال کا دورہ  کیا،میرے ساتھ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت بھی موجود تھے۔ہم بحریہ ہسپتال علاج معالجے کی سہولتیں دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور میں اپنی ٹیم کو اسی وقت کہا کہ ہمارے سرکاری ہسپتال بھی اسی معیار کے ہونے چاہئیں۔ہم نے فیصلہ کیا اور فوری اقدامات شروع کئے اور سرکاری ہسپتالوں کو بحریہ ہسپتال کی طرز پر بنانے کا کیلئے کام کا آغاز کیا۔انشاء اللہ اب پنجاب کے ہسپتال اپ گریڈیشن کے بعد بحریہ ہسپتال سے بہتر ہوں گے۔  ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہمارا فرض تھا جو پورا کررہے ہیں، ڈاکٹرز اور پروفیسرز اب اونر شپ رکھنے کا فرض ادا کریں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ وائس چانسلرز اور ایم ایس100 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی مانٹیرنگ کررہے ہیں لیکن
جاری ہے …………
(2)
پروفیسر محمود ایاز سب سے آگے ہیں۔ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا سب سے زیادہ کسی نے خیال رکھا ہے تو وہ محمود ایاز ہیں،جو رات گئے بھی ویڈیوز بھجواتے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ یونیورسٹی اور ہسپتال کے کمپاؤنڈ پر اگلے چند دنوں میں تقریباً9ارب روپے لگ چکے ہوں گے۔ منسلک 7 ہسپتالوں سمیت کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی پر 25ارب روپے سے اپ گریڈیشن ہورہی ہے۔ ٹریننگ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی حالت انتہائی خراب تھی جسے اپ گریڈ کررہے ہیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ایک بیڈ پر ایک ہی مریض کا علاج ہونا چاہیے، یہ بھی حکومتی کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹرز اور پروفیسر ز کو ہسپتال کا خیال رکھنا ہے اگر اونر شپ نہیں لیں گے تو اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ میو ہسپتال کے تقریبا30 سے زائد دورے کیے ہیں۔ طلبہ کے لئے ریڈنگ روم کی حالت انتہائی خراب تھی، بیٹھنے کی مناسب جگہ نہیں تھی، اے سی اور انٹرنیٹ تک خراب تھا۔محکمہ تعمیرات و مواصلات نے دن رات محنت کرکے سٹیٹ آف دی آرٹ ابن سینا ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا بنایا۔ وزیراعلی نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا وطالبات مبارکباد کے مستحق ہے۔ طلبا وطالبات کو سفارش اور پرچی نہیں میرٹ پر لیپ ٹاپ ملے ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو فخر ہونا چاہیے۔ 367لیپ ٹاپ کچھ بھی نہیں،ہر طالب علم کے پاس لیپ ٹاپ ہوناچاہیے۔وزیراعلی نے کہا کہ میرٹ پر سب سے اوپر آنے والے طلبا وطالبات کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سب سے بہترین ادارہ ہے اور یہاں پروفیسرز،طلبا وطالبات بھی سب سے بہترین ہیں۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے جیسے ہیں۔مریض کی فلاح بہبود اور دیکھ بھال ہماری حکومت کا نصب العین ہے۔ صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی نہ تو خود آرام سے بیٹھتے ہیں اور نہ ہی وزراء کو آرام سے بیٹھنے دیتے ہیں۔ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کام کرنا،کام کرنا اور بس کام کرنا۔75برس بعد صحت کے شعبے میں جو کام وزیراعلی محسن نقوی دور میں ہوا ہے اسے بتانے کیلئے پورا دن بھی کم ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایازنے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا وطالبات سے کسب کمال اورانسانیت کی خدمت کی توقع رکھی جاتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، ایچ ای سی کے نمائندہ محمد ماجد مصطفی خان اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ہینڈآؤٹ نمبر50
بچوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی صورتحال کا جائزہ چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے،ایمرجنسی وارڈ کا دورہ، زیر علاج بچوں کی عیادت کی
 بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار،بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے،بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے، ڈیوٹی ڈاکٹرز کو ہدایات
بچوں کو نمونیہ سے بچانے کیلئے پلے گروپ،پریپ اورنرسری کی کلاسز کو 19جنوری تک چھٹیاں دی ہیں، 31جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کی ہے۔محسن نقوی
لاہور11جنوری:……بچوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈکا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں کی ماؤ ں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اوران کے علاج معالجے کیلئے ڈیوٹی ڈاکٹرز کو ہدایات د یتے ہوئے کہا کہ نمونیہ میں مبتلا بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے اوربہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو نمونیہ کے مرض سے بچانے کیلئے پلے گروپ،پریپ اورنرسری کی کلاسز کو 19جنوری تک بند کیا ہے اور سکولوں میں 31جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کی ہے جبکہ سکول جانے والے بچوں کیلئے یونیفارم میں نرمی بھی کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا اورتعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بائیو میڈیکل یونٹ، مین کوریڈور اور استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اورمین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کے معیار کو چیک کیا اور لفٹ کے ایریا کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران کوریڈور اوردیگر وارڈز میں پڑے ہوئے بیڈز اورسامان کو محفوظ جگہ پر شفٹ کیا جائے۔صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،سیکرٹری صحت،سپیشل سیکرٹری صحت اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
ہینڈآؤٹ نمبر51
 محسن نقوی کا جناح ہسپتال کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں سست روی او رکم لیبر فورس لگانے پر ناراضگی کا اظہار،بیڈز اور دیگر سامان کوریڈور میں پڑا دیکھ کر برہم
 مزدوروں کی تعداد بڑھانے کاحکم،ہر شفٹ میں 500مزدورکام کرتے نظر آنے چاہئیں، ہسپتال انتظامیہ کو سامان کو محفوظ جگہ پر رکھنے کا حکم
جناح ہسپتال کی عمارت میں پانی کی لیکج اور سیم کا مستقل حل کرنے کی ہدایت،سیم کی وجہ سے عمارت کی لائف کم ہوتی ہے، پائیدار حل تلاش کر کے فوری کام شروع کیا جائے:محسن نقوی
لاہور11جنوری:……وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیااور اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے کاموں میں سست روی او رکم لیبر فورس لگانے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے مزدوروں کی تعداد بڑھانے کاحکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہر شفٹ میں 500مزدورکام کرتے نظر آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ لیبر فورس کی تعداد کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی او رتصدیق کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے دوران بیڈز اور دیگر سامان کوریڈور میں پڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اورہسپتال انتظامیہ کو بیڈز اور دیگر سامان کو محفوظ جگہ پر رکھنے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو رات کو وزٹ کر کے تمام صورتحال کاخود جائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے جناح ہسپتال کی عمارت میں پانی کی لیکج اور سیم کا مستقل حل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ سیم کی وجہ سے عمارت کی لائف کم ہوتی ہے،لہذا پائیدار حل تلاش کر کے فوری کام شروع کیاجائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک مریض کے تیماردار کی جانب سے ادویات باہر سے منگوانے کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزرا ء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، سپیشل سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.