ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
اسلام آباد پولیس میں پاکستان پولیس کے پہلے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا قیام۔
پیکا ایکٹ کی ترمیم کے بعد سیکشن 30 کے تحت اسلام آباد پولیس سائبر کرائم کے مقدمات کا اندراج کرے گی۔
سائبر کرائم کی تفتیش میں ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کے 60 افسران کی ایف آئی اے کے تعاون سے شعبہ جاتی استعداد کار کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کو حل کرنے کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پولیس بھی سائبر کرائم کے مقدمات کی تفتیش کرے گی۔
سائبر کرائم تفتیشی مرکز ایف سکس خدمت مرکز میں قائم کیا گیا ہے۔
سائبر کرائم تفتیشی یونٹ کے افسران سی پی او سیف سٹی کے ماتحت اور ایس ایس پی سیف سٹی کی نگرانی میں فرائض سرانجام دیں گے۔
سائبر کرائم کے مقدمات کے اندراج کے لیے درخواست کسی بھی تھانے میں دی جاسکتی ہے۔
ایف سکس سائبر کرائم تفتیشی مرکز 15 جنوری سے فعال ہوجائے گا۔
جدید جرائم کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے مل کرکام کررہے ہیں۔
Comments are closed.