*حکومت گلگت بلتستان محکمہ زراعت، امور حیوانات و ماہی پروری*
*پریس ریلیز*
*11جنوری 2024*
*حکومت گلگت بلتستان کی کسان دوست اقدامات*
*خطے میں غذائی خود کفالت کی جانب ایک قدم*
*تصدیق شدہ گندم بیج کی رعایتی نرخوں پر فراہمی*
گلگت۔
گلگت بلتستان کی 90 فیصد سے زائد آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور اس سیکٹر کی اہمیت کے پیش نظر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محکمہ زراعت کو تجارتی / کمرشل بنیادوں پر ترقی دینے ، مقامی زرعی پیداوار کو بڑھانے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے خطیر رقم مختص کرتے ہوئے محکمہ کو ایک منظم اور مربوط پرو گرام تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں نظامت زراعت گلگت ریجن 823 ٹن تصدیق شده گندم بیج متعلقہ ضلعی دفاتر کو فراہم کر چکا ہے۔ اس ضمن میں معزز کسانوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ تصدیق شده گندم بیج 50 فیصد مالی شراکت داری کی بنیاد پر حاصل کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ضلعی دفاتر سے رابطہ کریں۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت گلگت ریجن 920838 -05811 ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان ريجن 921112-05815 ڈائریکٹر زراعت ديامر استور ريجن 920299-05812۔اور کسی بھی شکایت کی صورت میں محکمہ ہذا کے شکایات سیل 920962-05811 سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
##
Comments are closed.