لورالائی 11, فروری: کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر دفتر ضلع بارکھان میں منعقدہ سی آ ر سی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم اللہ شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر نوید لطیف و دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایس بی کے اور کنٹریکٹ اساتذہ کے وہ امیدوار پیش ہوئے جنھوں نے اعتراضات جمع کئے گئے تھے ۔ اجلاس میں ہر امیدوار کو فرداً فرداً سنا گیا ، ان کے کاغذات اور ثبوتوں کا جائزہ لیا ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ کا پیشہ نہایت اہم ہے اس میں میرٹ اور شفافیت کی ضرورت سب سے زیادہ ہے تمام ثبوتوں کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے جتنا جلدی ہو سکے کیس فائنل کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کئے جائیں گے تاکہ بھرتیوں کا عمل مکمل کرکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کی جاسکے ۔اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرکے بند سکول کھلے جا سکے ۔
Comments are closed.