رواں مالی سال میں مئی تک 112514.159 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کرلیا گیا۔ مکیش کمار چاؤلہ
رواں مالی سال میں مئی تک 112514.159 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کرلیا گیا۔ مکیش کمار چاؤلہ
کراچی۔ 11 جون۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی جانب سے رواں مالی سال میں ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی 2022 سے مئی 2023 تک مجموعی طور پر 112514.159 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 9476.699 ملین روپے ، انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 96790.951 ملین روپے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 674.931 ملین روپے اور کاٹن فیس کی مد میں 3.417 ملین روپے جبکہ بقیہ رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورت حال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرلئے ہیں اور جون کے اختتام تک 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments are closed.