پنجاب بھرمیں 1220ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق 1284 زخمی ہوئے .
پنجاب بھرمیں 1220ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق 1284 زخمی ہوئے .
لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1220ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 673افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔611معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 655ڈرائیوز،39کم عمرڈرائیور، 509مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ285ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد83حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان71دثات میں 82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1220متاثرین میں 1038مرد اور260خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 245افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور662افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ391زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1032موٹرسائیکلز،86آٹو رکشے،130کاریں،21وین،12مسافربسیں،32ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
Comments are closed.