اے پی ایم ایس او کے 45 ویں یومِ تاسیس پر تحریک ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان اور حق پرست عوام طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار*

 

*اے پی ایم ایس او کے 45 ویں یومِ تاسیس پر تحریک ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان اور حق پرست عوام طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار*

*آج تحریک ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی جماعت نہیں بلکہ سندھی، پنجابی، بلوچ، پختون اور ہر زبان بولنے والوں کی جماعت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار*

*کراچی۔۔۔11جون2023ء*

سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں اے پی ایم ایس او کے 45 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تحریک ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان و حق پرست عوام اور طلباء و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم اور متحرک ہے۔ آج تحریک ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی جماعت نہیں بلکہ سندھی، پنجابی، بلوچ، پختون اور ہر زبان بولنے والوں کی جماعت ہے۔ ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس وقت سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ متحد و منظم، اور متحرک ہے۔ ملک بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں میں موجود سیاسی خلاء کو اگر کوئی پُر کرسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں جس تیزی سے مختلف علاقوں سے مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد شمولیت اختیار کررہے ہیں یہ اس بات کی غمازی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اور لوگوں کو انکے حقوق دلانا جانتی ہے۔ آج کے دن اللہ تعالیٰ سے جیلوں میں بے گناہ قید ساتھیوں کی رہائی اور لاپتہ ساتھیوں کی جلد بازیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

Daily Askar

Comments are closed.