ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کی نگرانی میں ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ پر واقع دکانوں پر رکھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی رکھا گیا سامان ضبط کر لیا گیا گئی دکانداروں کو سختی سے ہدایت دیں گئی
نصیرآباد
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کی نگرانی میں ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ پر واقع دکانوں پر رکھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی رکھا گیا سامان ضبط کر لیا گیا گئی دکانداروں کو سختی سے ہدایت دیں گئی بعض نہ آنے والے دکانداروں پر ائندہ جرمانے عائد کئے جائیں گے ان کے ہمراہ پٹواری غلام رسول بزدار بھی تھے اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے تجاوزات کھڑی کرنے والے دکانداروں کو سختی سے ہدایت دیں کہ بازار میں تھڑے چھپرے کس صورت برداشت نہیں کریں گے تجاوزات اور سڑکوں پر قائم کھڑے ریڑھیوں، صندل اور قومی شاہراہ بس اڈہ سے ہٹائے جارہے ہیں لوگ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر کاروائی کے دوران مالی نقصانات کے وہ خود ذمہ دار ہونگے ہم کسی صورت چند لوگوں کی تجاوزات سے پوری عوام کو تکالیف میں رہنے نہیں دیں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا عمل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل احسن انداز میں حل ہوسکیں تجاوزات کے سبب کاروباری زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا دکاندار اور کاروباری حضرات اپنے غیر قانونی تجاوزات رضا کارانہ طور پرخود ہٹا دیں بصورت دیگر ان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہر میں ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔
Comments are closed.