اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪️اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪️5 کاروائیوں میں 90 کلو سے زائد منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار۔

▪️اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پرواز نمبر 181 کے ذریعے شارجہ جانے والےبنوں کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

ملزمان کے پیٹ میں موجود 8 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد۔

برآمد شدہ کیپسولز کے اندر سے چرس ، آئس ، اور کوکین برآمد۔

▪️ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر وین میں موجود مردان اور مظفر آباد کے رہائشی ملزمان سے 1کلو 150گرام چرس برآمد۔

▪️خانیوال موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی کی اگلی سیٹ اور ڈرائیور سیٹ کے نیچے بنائے گئے خُفیہ خانے سے منشیات برآمد ۔

خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی 24کلو گرام افیون اور 48 کلو چرس برآمد۔

چارسدہ کی رہائشی خاتون اور 5بچوں سمیت ملزم گرفتار۔

▪️چمن کے علاقے میں کاروائی کے دوران ایک ویران مکان میں چھپائی گئی 16کلو افیون برآمد۔

▪️شاہراہِ فیصل کراچی پر کاروائی میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 270گرام ہیروئن برآمد۔

برآمدہ ہیروئن 6عدد کرکٹ ہارڈ بالز میں چھپائی گئی تھی۔

▪️تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

Daily Askar

Comments are closed.