سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے فلڈ ایمرجنسی سیزن 2023ء اورمحرم الحرام میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ اوربحالی کے لئے سٹاف کی ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے فلڈ ایمرجنسی سیزن 2023ء اورمحرم الحرام میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ اوربحالی کے لئے سٹاف کی ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں قائم کنٹرول روم میں سٹاف تین شفٹوں میں پہلے ہی خدمات سرانجام دے رہاہے اب سٹاف یکم محرم الحرام سے 11محرم الحرام تک خدمات جاری رکھے گا۔ کینٹ سب ڈویژن کے ایس ڈی سی غلام مجتبیٰ، گلگشت سب ڈویژن کے ایس ڈی سی محمد یاسین اور گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کے اے ایل ایم سید فرخ عباس تین شفٹوں میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ملتان میں فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
Comments are closed.