ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ایڈیشنل چیف انجینئر /پرنسپل انجینئر عبدالرحمن کی زیرنگرانی لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔II، سیکیورٹی گارڈز، لائن مین گریڈ۔Iاور مختلف شعبوں کے اسسٹنٹ لائن مین کی کلاسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی تربیت دی گئی۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ایڈیشنل چیف انجینئر /پرنسپل انجینئر عبدالرحمن کی زیرنگرانی لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔II، سیکیورٹی گارڈز، لائن مین گریڈ۔Iاور مختلف شعبوں کے اسسٹنٹ لائن مین کی کلاسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی تربیت دی گئی۔ ریسکیو 1122کے ٹرینرمحمد زاہد اور ان کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور حادثات کی صورت میں فوری طورپر مصنوعی تنفس فراہم کرنیکا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا اور بتایاکہ ڈیوٹی کے دوران حادثہ پیش آنے کی صورت میں سی پی آر کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کرکے قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔ اس موقع پر ریسکیو 1122کے ٹرینر محمد عمران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر /ایڈمن عاصم علی جاوید بھی موجود تھے۔
Comments are closed.