ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 86صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ10 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ 45ہزارروپے جرمانہ عائد۔82بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں پولیس اسٹیشنوں کو بھجوادیں۔

 

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 86صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ10 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ 45ہزارروپے جرمانہ عائد۔82بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں پولیس اسٹیشنوں کو بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 10 جولائی2023 ء کو ملتان سرکل میں 13 بجلی چور وں کو353150روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 10بجلی چوروں کو210012روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 13 صارفین کو 907890روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں ایک صارف کو25000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 2صارفین کو52500روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 30 صارفین کو693000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 10صارفین کو 295782روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 2صارفین کو 160000 روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 5بجلی چوروں کو147764روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

Daily Askar

Comments are closed.