ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے تین افسران کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے تین افسران کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹرایڈمن میپکو محمد وجاہت علی بُچہ کو ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میپکو میجر (ر)فرخ جاوید گھمن کو ڈائریکٹر امتحانات میپکو کے اضافی فرائض اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو سہیل بشیر کوڈائریکٹر کیئریئر مینجمنٹ (سی ایم) میپکو کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایچ آر ایم /سی ایم میپکو وقاص مسعود امجد چغتائی اور ڈائریکٹر امتحانات میپکو میاں محمد سہیل افضل اسلام آباد میں منعقدہ 60ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کررہے ہیں جو 21ستمبر 2023ء تک جاری رہیگا۔

Daily Askar

Comments are closed.