چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ خراب اورجلنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے فوری طورپر ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس بھجوائے جائیں اور بجلی کی کم سے کم وقت میں بحالی کے لئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں نصب کی جائیں۔

ملتان
چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ خراب اورجلنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے فوری طورپر ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس بھجوائے جائیں اور بجلی کی کم سے کم وقت میں بحالی کے لئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں نصب کی جائیں۔ ٹوفیز پر چلنے والے تمام ٹرانسفارمرز ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ریجن کے تمام ایس ایز اور ٹیکنیکل افسران سے ویڈیولنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 9آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ تمام ہائی ٹینشن /لوٹینشن سٹرکچر پولز کی ارتھنگ کی جائے تاکہ کرنٹ لگنے کے واقعات رونما نہ ہوں۔ تمام زیر التواء شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے اور ریجن بھر کے کسٹمرکمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسز سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے شکایات سنٹرز کی مانیٹرنگ کریں اور لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز کے ساتھ فیلڈ میں کام کرنیکا پابند کیاجائے۔
Comments are closed.