ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ہیڈ کوارٹر میں آڈٹ پیراز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کی۔

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ہیڈ کوارٹر میں آڈٹ پیراز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کی۔ انہوں نے تمام شعبوں کے افسران کو ہدایت کی کہ مالی سال 2019-20ء میں بننے والے آڈٹ پیراز حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور دو روزمیں تمام پیراز مکمل کرکے رپورٹ دی جائے تاکہ مکمل آڈٹ پیرازپی اے سی اجلاس میں پیش کئے جاسکیں۔ فنانس ڈائریکٹرمیپکومیاں انصار محمود اور ڈائریکٹرانٹرنل آڈٹ میپکو عبدالغفاربرمانی نے سی ای او میپکو کو سال 2019-20 ء کے آڈٹ پیراز کی تفصیلات دیں جس پر سی ای او میپکو نے تمام افسران کوفوری احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں تمام چیف انجینئرز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Daily Askar

Comments are closed.