ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری کے سینئر نرس حسن الماب انتقال کرگئے
ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری کے سینئر نرس حسن الماب انتقال کرگئے
شانگلہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری کے سینئر نرس حسن الماب انتقال کرگئے۔مرحوم ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل سلطان سکندر،پبلک پراسکیوٹرحسین احمد، اے ڈی او (سپورٹس) شمس الوہاب کے بھائی تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالودود کا بھتیجا اور ایڈووکیٹ خلیل محمود کا چچا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ شب ان کے آبائی گاؤں لیلونی میں ادا کی گی۔جس میں مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شانگلہ پریس کلب کا اظہارتعزیت مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نڈر اور باصلاحیت انسان تھے ان کی ہسپتال میں طبی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed.