عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ پختونوں کی سرزمین کو ایک منظم سازش کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے، پختونوں کا مزید استحصال بند کیا جائے اور اس خطے کو ترقی کا گہوارہ بنانے کے لیے پختونوں کو اب بیدار ہونا چاہیے۔

 

 

شانگلہ(ابرارحسین) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ پختونوں کی سرزمین کو ایک منظم سازش کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے، پختونوں کا مزید استحصال بند کیا جائے اور اس خطے کو ترقی کا گہوارہ بنانے کے لیے پختونوں کو اب بیدار ہونا چاہیے۔ پختون خواہ قدرستی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے تا ہم اس پر پنجاب کو حاوی کیا جاتا ہے ہم کسی بھی صوبے کے خلاف نہیں مگر صوبوں کو ان کے حقوق دینے کی اشد ضرورت ہے پختون آج بھی اسحتصال کا شکار ہے اس کی مشکل میں اصل وجہ مرکز کی جانب سے فنڈز کا ہے جسمیں اس صوبے کی قدرتی وسائل گیس،بجلی،پانی و دیگر معدنیات کا معاملہ جو اب مزید برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ فسادی خان کی وجہ سے آج قوم میں اور خاص طور پختون قوم میں شعور اور معاشرے کے اقدار کومجروح کیا ہے ان کی وجہ سے اج ہر کوئی سیاست میں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہاہیں، سیاست ایک دوسرے کو گالی کا نام نہیں بلکہ جمہوری انداز میں ایک دوسرے کی نظریاتی اختلاف کرناتھی مگر فسادی خان نے پختون نوجوانوں کی ذہن کو خراب کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پختون قوم عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کے جھنڈے تلے متحد ہو کر اپنی بقا اور اس صوبے کی حقوق کے لیے متحد ہونی چاہیے- ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز غوربند میں شہید موسیٰ خان کی رہائش گاہ دولت کلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جلسے عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈیئرریٹائر سلیم خان، متوکل خان ایڈوکیٹ، محمد اعظم خان، انورعلی غوبندی، سلطان روم خان ایڈوکیٹ، فرزند علی خان ایڈوکیٹ، اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انور علی غوبندی نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سردار حسین بابک اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ان کو پارٹی کیپ پہنایا اور پارٹی شمولیت پر انہیں خوش امدید کہا۔ سردار حسین بابک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پختون قوم انتہائی پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہیں۔گزشتہ نو برس میں پختونوں کو جس طرح اقتصادی،معاشی،سیاسی طور پر خراب کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتا پختون قوم کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فسادی خان کے پیچھے لگایا گیا تھا جو اس صوبے کی سب سے بڑی تباہی تھی۔ وہ ہو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود و شدید مالی اقتصادی اور ذہنی طور پر پریشان پختونوں کے مسائل حل کرنے کے لیے صرف عوامی نیشنل پارٹی متحرک ہے اور انھوں نے شروع ہی سے یہاں پختونوں کے ساتھ ہونے والی زادتیوں پرواز بلند کیااور اب پختونوں کو چاہیے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے اور اس کے جھنڈے تلے ایک ہو کر حقوق کی حصولی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کا ساتھ دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.