ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے ضلع صحبت پور میں لگے ہوئے مختلف محلوں میں فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا انہوں نے حق باو محلہ فلٹریشن پلانٹ براہوئی محلہ” آدم پور” فرید آباد” گوٹھ بشیر خان فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا ایکسین پی ایچ ای ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل 65 فلٹریشن پلانٹس ہیں، اور صرف 35 کام کررہے ہیں۔

1

 

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن
ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے ضلع صحبت پور میں لگے ہوئے مختلف محلوں میں فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا انہوں نے حق باو محلہ فلٹریشن پلانٹ براہوئی محلہ” آدم پور” فرید آباد” گوٹھ بشیر خان فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا ایکسین پی ایچ ای ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل 65 فلٹریشن پلانٹس ہیں، اور صرف 35 کام کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے تمام فلٹر پلانٹس کو فعال بنانے کی ہدایت کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور سال 2022 میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹس بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی یونیسیف اور مرسی کور این جی او کے ذریعے جاری ہے۔ جوکہ خوش آئند اقدام ہے ان فلٹریشن پلانٹس سے دور دراز کے دیہات کے لوگ پانی پیتے ہیں۔ کئی گاؤں ایسے ہیں جن میں فلٹریشن پلانٹس نہیں ہیں، اس لئے XEN PHE کو چاہئے کہ وہ ان علاقوں کی نشاندہی کرے اور وہاں فلٹریشن پلانٹس تجویز کرے تاکہ سیکرٹری پی ایچ ای ڈی سے گزارش کی جائے کہ ان علاقوں میں بھی فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جاسکیں اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مفت میں مل سکے۔

Daily Askar

Comments are closed.